Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنا گناہ ہے۔۔۔ فتویٰ جاری کردیا گیا

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  ڈرامہ ارطغرل غازی اس وقت پاکستان میں انتہائی مقبول ترین ڈرامہ سیرل ہے جبکہ نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد ڈرامے کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ دارالعلوم کراچی نے ڈرامہ ارطغرل غازی کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی فلمیں بنانا، دکھانا اور دیکھنا گناہ ہے۔

فتوے میں ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت اس طرح کے دیگر ڈراموں کو اسلام کے خلاف سازش کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے ڈرامہ پر دیے گئے فتوے کی کاپی بھی جاری کی گئی۔

فتوے کے مطابق اسلامی شخصیات اور اسلام کو یا ان کے کارناموں کو ڈراموں یا فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف، لہٰذا اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا درست نہیں۔

فتوے میں کہا گیا کہ ڈراموں میں اپنی طرف سے حلیہ، لباس اور گفتگو کو منسوب کیا جاتا ہے جو در حقیقت اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سازش کا ایک حصہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments