Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت ناکام ہو چکی ، اب بات ہٹانے کی ہے، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب بات تو حکومت کو ہٹانے کی ہے، ایک حکومت ناکام ہو گئی ہے اور امید کی کوئی کرن نہیں کہ وہ حالات کو بہتر کر لیں گے تو پھر اس میں ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے کہ حکومت گھر جائے اور عوام کو ایک نئے فیصلے کا موقع ملے۔

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کے گھر جانے کا کیا راستہ ہو گا کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انتشار ہو جائے، 1977میں لوگ سڑکوں پر آئے تھے جس کے بعد ہم نے10سالہ آمریت کا دوردیکھا اور ہم نہیں چاہتے کہ وہ حالات دوبارہ پیدا ہوں۔  میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ میں ہیں اور کوروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں سرجریز بند ہیں اور جیسے ہی سلسلہ آگے چلے گا وہ  علاج کروا کر واپس آجائیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا۔


Post a Comment

0 Comments