
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈ ان پاکستان پر توجہ دی گئی تو پاکستانی مصنوعات کی مانگ دنیا میں بڑھ جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کے بعد اب ملک میں ڈرونز تیار ہورہے ہیں۔ ڈرونز کا استعمال ایگریکلچر اور پولیس میں ہوگا۔ ڈرونز کے استعمال سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں زرعی انقلاب لانے کیلئے ایگریکلچر سروس کمپنی بنائی جارہی ہے جس میں چھ جامعات کے طلبہ سے خدمات لی جائیں گی۔
0 Comments