
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی، تاہم اداروں، شخصیات کی تضحیک اور جھوٹی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 25 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن رولز کی تیاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) اور ( پی ٹی اے ) حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
0 Comments