
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) فلمی دنیا کے مایہ ناز اداکار و ہدایتکار،ندیم بیگ آج اپنی 79ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 19جولائی 1941 کو بھارت میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان میں سکونت اختیار کی۔ ادکار ندیم نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1967 میں فلم "چکوری "سے کیا جس نے کئی سالوں تک باکس آفس پر راج کیا۔ ندیم نے دو سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شبنم کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول رہی اور ان پر فلمائے ہوئے تقریباً سبھی گانے ہٹ رہے۔
0 Comments