
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ریڈیو پاکستان نے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے 66 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جو اسٹیشن ہیڈ ملازمین نکالنے کیلئے نام نہیں دیگا اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم حکومت میں آنے کے بعد عمران خان حکومت کے اقدامات اس کے مکمل خلاف ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے ریڈیو پاکستان کے دو تہائی عارضی ملازمین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹر پروگرامز خالدہ نزہت نے تمام اسٹیشن ہیڈز کو خط لکھ کر 21 اور 26 دن کیلئے کام کرنیوالے ملازمین کے نام مانگ لئے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کو اب ڈیلی ویجز ملازمین کی زیادہ ضرورت نہیں لہٰذا 66 فیصد ملازمین کے معاہدوں کی تجدید نہ کئے جائیں۔خط میں ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنیوالے اسٹیشن ہیڈز کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
0 Comments