
اسلام آباد : (جاگو پاکستان)پنجاب میں کورونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 91 ہزار 901 ہو گئی۔ لاہور میں 91، قصور اور شیخوپورہ میں ایک ایک اور راولپنڈی میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اٹک میں 4، گوجرانوالہ میں 5، سیالکوٹ میں 2، منڈی بہاؤ الدین میں 10، میانوالی میں 2 اور ملتان میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے ضلع خانیوال، راجن پور، ننکانہ صاحب اور بھکر میں ایک ایک، فیصل آباد میں 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6 اور رحیم یار خان میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرگودھا میں 12، بہاولنگر میں 7، بہاولپور اور چکوال میں 2،2، ڈی جی خان اور لیہ میں 3، 3، ساہیوال میں 2 مزید کیسز سامنے آئے۔
پنجاب میں کورونا سے مزید 3 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 116 ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے۔
0 Comments