Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 913 ہوگئی، 178,737 افراد صحتیاب

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 913 ہوگئی۔

اسی طرح کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Click for News Source :Such Tv

Post a Comment

0 Comments