
اسلام آباد : (جاگو پاکستان چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنا دی۔ کہا کہ گوادر پورٹ پر مال بردار بحری جہاز 17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر لنگر انداز ہوگیا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی اے پی کھاد براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار کارگو کی بیگنگ غیرملکی بندرگاہوں کے بجائے مقامی سطح پر کی گئی ہے۔ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
0 Comments