Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

The budget in Balochistan is likely to be presented in the third week of June

بلوچستان میں بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

 اسلام آباد : (جاگو پاکستان) بلوچستان میں بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے تاہم بلوچستان کے تاجروں کا موقف ہے کہ موجودہ صورتحال میں تاجر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کے تناظر میں بجٹ دو ہزار بیس اکیس میں تاجروں کو خصوصی رعایت اور مراعات دی جائیں۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے امید ہے کہ وہ بجٹ کی تیاری میں تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھیں گے۔

لاک ڈاؤن کے باعث خاص طور چھوٹے تاجر دکانیں بند ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوئے۔ دکانوں کے کرائے، بجلی اور گیس کے بل اور ملازمین کی تنخواہ جیب سے دیتے رہے۔

انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکریٹری نے اپیل کی ہے کہ بجٹ میں تاجروں کو خصوصی ریلیف دیا جائے۔

بلوچستان کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس کی باعث آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کے امکانات نہ ہونے برابر ہیں۔


Follow us on Facebook and YouTube. 
 Thank You for your response.

Post a Comment

0 Comments