Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Shahbaz Sharif's possible arrest is expected, NAB team reached home.

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، نیب ٹیم گھر پہنچ گئی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم ان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورمیں عدم پیشی پر پولیس کی بھاری نفری قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی  ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔نیب نے میاں شہباز شریف کو آج طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف ہائیکورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جناب جسٹس محمد قاسم علی نے شہباز شریف کی درخواست کو تین جون کو سماعت کے لیے مقررکیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں اور نیب کے پاس منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام  الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا گرفتاری سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیر، 24گھنٹے کے دوران 14 کشمیری شہید

میاں شہباز شریف کی جانب سے نیب میں جمع کرائی گئی جواب کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ نیب کے کچھ افسران بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ میری عمر 69 سال ہے اور کینسر کا مریض ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم مجھ سے اسکائپ کے ذریعے سوالات کر سکتی ہے۔


Follow us on Facebook and YouTube. 

Post a Comment

0 Comments