بلوچستان اور فاٹا کے طلبا، ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسس کے فیصلے پر پھٹ پڑے، کل احتجاج کا اعلان
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں حکومت نے طلبا و طالبات کو درسی نقصان سے بچانے کیلئے گھر بیٹھے آن لائن کلاسس منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن کا آغاز یکم جون سے ہوگیا ہے۔
جب کہ فاٹا ، گلگلت اور چترال کے طلباء و طالبات کی طرف سے لائن کلاسس منعقد کروانے کی بھرپور مخالفت کی گئی تھی طلباء کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے وہ آن لائن کلاسس نہیں لے سکتے اس لیے ہماری دادرسی کی جائے۔
اسلام آباد میں کل ایچ ای سی کے دفتر کے باہر طلبا کی طرف سے کل احتجاج کی کال بھی دے دی گئی ہے۔

0 Comments