Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈی سی چکوال نے مجھے حق دلوایا ، مگر صوبائی وزیر ، اعلی تعلیم و سیاحت پنجاب یاسر سرفراز لوگوں کے ذریعے سے دباؤ ڈلواکر میرا حق چھین رہے ہیں



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چکوال کی رہائشی خاتون پروین بیگم نے اپنی بیٹی شازیہ حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیوہ ہیں، اور اپنے بچوں کے ہمراہ چھبیس سال سے کورٹ کچہریوں کے چکر کاٹ رہی ہیں،چکوال کے مقامی صوبیدار فاضل نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ان کی دکانوں پر قبضہ کیا ہوا تھا ، چھبیس سال کیس لڑنے کے بعد ڈی سی چکوال کے احکامات پر اے سی مظفر مختار نے ان کو قبضہ دلوایا، جس کے دو روز بعد اتوار کے دن پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پروین بیگم اور ان کی بچیوں پر قبضہ چھوڑنے کا دبائو ڈالنا شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ذیادتی کی جا رہی ہے ، چھبیس سال بعد ان کا حق جب ان کو ملا تو دو روز بعد محمکہ مال کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ جائیداد کا قبضہ چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ پر مقامی ایم پی اے یاسر سرفراز اور دیگر سیاسی شخصیات کا دباو ہے، جس کی مد میں وہ غریب خاندان سے ان کا حق واپس چھیننا چاہتے ہیں، اس موقع پر شازیہ حسن نے کہا کہ اگر ان سے ان کا حق دوبارہ چھینا گیا تو وہ انہیں دکانوں کے سامنے خود سوزی کر لیں گی۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے شازیہ نے کہا کہ ان کو ان کے اہلخانہ اور ان کی جائیداد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر شخصیات سے ان کی جان چھڑوائی جائے۔ چکوال کی رہائشی خاتون پروین بیگم نے اپنی بیٹی شازیہ حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیوہ ہیں، اور اپنے بچوں کے ہمراہ چھبیس سال سے کورٹ کچہریوں کے چکر کاٹ رہی ہیں،چکوال کے مقامی صوبیدار فاضل نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ان کی دکانوں پر قبضہ کیا ہوا تھا ، چھبیس سال کیس لڑنے کے بعد ڈی سی چکوال کے احکامات پر اے سی مظفر مختار نے ان کو قبضہ دلوایا، جس کے دو روز بعد اتوار کے دن پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پروین بیگم اور ان کی بچیوں پر قبضہ چھوڑنے کا دبائو ڈالنا شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ذیادتی کی جا رہی ہے ، چھبیس سال بعد ان کا حق جب ان کو ملا تو دو روز بعد محمکہ مال کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ جائیداد کا قبضہ چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ پر مقامی ایم پی اے یاسر سرفراز اور دیگر سیاسی شخصیات کا دباو ہے، جس کی مد میں وہ غریب خاندان سے ان کا حق واپس چھیننا چاہتے ہیں، اس موقع پر شازیہ حسن نے کہا کہ اگر ان سے ان کا حق دوبارہ چھینا گیا تو وہ انہیں دکانوں کے سامنے خود سوزی کر لیں گی۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے شازیہ نے کہا کہ ان کو ان کے اہلخانہ اور ان کی جائیداد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر شخصیات سے ان کی جان چھڑوائی جائے۔

Post a Comment

0 Comments