Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایف آئی اے کو سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف مبینہ توہین آمیز بیان دینے پر ایف آئی اے کوامریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر شکیل عباسی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments