Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایبٹ آباد میں پسند کی شادی جرم بن گئی، دولہا کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں اور اقدامات، میاں بیوی نے حکام بالا سے تحفظ کی اپیل کر ڈالی


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ایبٹ آباد میں پسند کی شادی جرم بن گئی، یو سی بکوٹ کے گاؤں دکھن سے تعلق رکھنے والے فیضان ولد محمد نیاز نے 2 جون 2020 کو گاؤں گلیاں کی رہائشی لڑکی سے راولپنڈی ہائی کورٹ میں شادی کی۔

دلہا فیضان کے مطابق "لڑکی کے خاندان والوں نے دکھن روڈ کو بلاک کرکے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں مقامی ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار رفیق کے ساتھ مل کر گاؤں دکھن میں پولیس اور ان کے غنڈو نے حملہ کیا اور گاؤں میں کافی توڑ پھوڑ کی۔" 

مطالبات کے متعلق فیضان کا کہنا تھا کہ  " میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،  آئی جی خیبر پختونخوا، ایم پی اے پی کے 36 نذیر احمد عباسی صاحب،  ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی،  ڈی پی او ایبٹ آباد،   اور پاکستان کی تمام میڈیا سے درخواست ہے مجھے میری وائف میرے خان اور میرے گاؤں والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور آج رات دو بجے پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے غیر قانونی کاروائی کی اور ان غنڈوں کے مل کر کاروائی کی اور کافی بندوں کو گرفتار کیا ان میں 15 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے ان سب کو رہا کیا جائے، ذرائع

Post a Comment

0 Comments