Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پرویز الہی نے صحافیوں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا صرف منظور نظر اور من پسند افراد کو اسمبلی اجلاس میں جانے کی اجازت دی گئی

Prime Minister Imran Khan greets Punjab Assembly Speaker Ch Pervez Elahi as Ch Shujaat Hussain looks on. — File photo

اسلام آباد : (جاگو پاکستان ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے حکم پر صحافیوں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو
 اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا صرف منظور نظر اور من پسند افراد کو اسمبلی اجلاس میں جانے کی اجازت دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں صحافیوں اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو اجلاس کی کوریج سے روک دیا سینئر صحافی اجلاس شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک باہر سیکیورٹی اہلکاروں سے بحث کرتے رہے اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پہلے تو صحافیوں کو ہوٹل کے مین گیٹ پر روکے رکھا بعد میں جب ہوٹل کے اندر داخل ہوئے تو عارضی طور پر بنائے جانے والا ہاﺅس کے گیٹ پر صحافیوں کو روک لیا گیا ایک بڑے نیوز چینل کے رپورٹر کو روکنے پر ہوٹل کے اندر ہنگامہ ہوتے ہوتے رہ گیا اس موقعہ پراسمبلی کے سیکیورٹی اہلکاروں صحافیوں کو اندر داخل ہونے سے روکنے کا تمام ملبہ پریس گیلری کے نو منتخب صدر اور سیکریٹری پر ڈالتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہوتے رہے جبکہ پی آر او پنجاب اسمبلی نے بھی صحافیوں کا فون سننا گوارا نہیں کیا۔

جبکہ باخبر زرائع نے بتایا کہ اسمبلی میں صحافیوں اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کو سپیکر چوہدری پرویز الہی کے حکم پر روکا گیا سپیکر کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور چوہدری پرویز الہی کے فوٹو گرافر نے اہم کردار ادا کیا باخبر زرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الہی نے چوہدری منیر سے اپنے دیرینہ تعلقات کو نبھانے کے لیے انکے ہوٹل میں اسمبلی اجلاس کا انعقاد کروایا جسکا خرچہ ایک دن کا لاکھوں روپے بنتا ہے جبکہ اسمبلی اجلاس کے لیے سب سے بہتر اور موزوں جگہ ایوان اقبال کا ہال بھی تھا جسے مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments