Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

صوبائی محتسب پنجاب کے عہدے کیلئے میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی تقرری کی منظوری

 اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پنجاب حکومت نے صوبائی محتسب پنجاب کے عہدے کیلئے میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی تقرری کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31واں اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے 13 ہزار 700 ایکڑ اراضی پر سالٹ رینج نیشنل پارک کے قیام کیلئے نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔ نیشنل پارک میں درخت کاٹنے اور شکار پر پابندی ہوگی، جبکہ پارک کی اراضی کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیشنل پارک کی مینجمنٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو پارک کے امور کی نگرانی کرے گی۔ وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی گندم ریلیز کرنے کی پالیسی کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے رواں سیزن میں ریکارڈ گندم خریدنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور محکمہ خوراک کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 سال کے بعد پہلی بار ریکارڈ گندم خریدی ہے۔ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے پالیسی بناتے وقت کمزور طبقے کا خیال رکھا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments