
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چمن بارڈر کے قرنطينہ کيمپ سے دو سو افراد بغير ٹيسٹ کرائے فرار ہوگئے۔ افغانستان سے آئے مسافر
بيمار خاتون کو اسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ انتظاميہ نے جانے سے منع کيا تو گيٹ توڑ کر بھاگ نکلے۔چمن بارڈر پر قرنطينہ کيمپ ميں مقيم دو سو افراد گيٹ توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ضعلی انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مسافر بیمار خاتون کو علاج کے لیے اسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ قرنطینہ کے اسٹاف نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور گیٹ توڑ کر بھاگ نکلے۔ فرار ہونے والوں میں خواتین بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔فرار ہونے والے افراد کو ہفتے کے روز چمن بارڈر کے قرنطینہ کیمپ منتقل کیا گیا تھا اور ان کے کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیے نمونے بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔
0 Comments