Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سالٹ رینج میں 13 ہزار ایکڑ اراضی ’نیشنل پارک‘ قرار

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پنجاب حکومت نے سالٹ رینج  پہاڑی سلسلے میں 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو ‘نیشنل پارک‘ قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب کابینہ نے سالٹ رینج ( سلسلہ کوہ نمک) کی 13700 ایکڑ اراضی کو نیشنل پارک قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیشنل پارک قرار دینے سے اس علاقے میں جنگلات اور موحولیات کو تحفظ ملے گا اور اس کے ساتھ ہی شکار پر پابندی لگنے کے نتیجے میں محکمہ جنگلی حیات کو درپیش خطرات بھی ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل پارک قرار دیے گئے علاقوں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی سمیت ہر قسم تعمیرات پر پابندی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں شکار کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔


Post a Comment

0 Comments