ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا
اسلام آباد: (20 مئی 2020) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے آپریشن کا موجودہ شیڈول 31 مئی تک برقرار رہے گا۔ آن لائن ٹکٹنگ جلد بند کر کے غلطی کی گئی۔ ٹرین آپریشن کو بحال کرنے کیلئے بہت کوششیں کیں۔ ٹرین چلانے کیلئے کوئی صوبہ تیار نہیں تھا، تعاون کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آج سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے، تعاون کرنے پر تمام صوبوں کا مشکور ہوں۔ ٹرین بحالی پر سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف ٹارزن بنا ہوا ہے۔ نیب کی طرف سے 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی۔ جس کا نام بلیک لسٹ میں آچکا ہے، اگلا مرحلہ ای سی ایل ہے۔ چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ میں خامیاں ہیں جسے دور کریں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر ایس او پیز پر عملدرآمد کروارہے ہیں۔

0 Comments