طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ مرتبہ پرندوں سے ٹکرایا: ابتدائی رپورٹ

کراچی : (جاگو پاکستان) پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ مرتبہ پرندوں سے بھی ٹکرایا۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی،ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈنگ گیئرخراب ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کو قواعد کے مطابق لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے،طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے،انجنون سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی،کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔
Thank You for your response.
0 Comments