حکومت بیوٹی پارلرز، سیلون کھولنے کی اجازت دے
کراچی: پاکستان ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیوٹی پارلرز اور سیلون کھولنے کی اجازت دے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامور بیوٹیشن مسرت مصباح، نادیہ حسین، نبیلا اور اینجی مارشل نے کہا کہ لاک ڈاون میں سب سے زیادہ متاثر بیوٹیشنز ہوئی ہیں۔ سات ہفتوں سے سیلونز بند ہیں۔
مسرت مصباح نےسوال کیا کہ اگر باقی مارکیٹیں اگر کھل رہی ہیں تو بیوٹی سیلونز کیوں نہیں؟ ہمیں ایس او پیز کے ساتھ بیوٹی سیلونز کھولنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبے میں خواتین کی بہت بڑی تعداد کام کرتی ہے۔ خواتین پورے پورے خاندان کو چلا رہی ہوتی ہیں۔ ان حالات میں ان خواتین کیلیے بھی مسائل بڑے ہیں۔
اس موقع پر بیوٹیشن نبیلا نے کہا کہ خواتین ورکرز مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ بیوٹیشنز سے ملاقات کریں اورسیلونزکھولنے کی اجازت دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی سطح کی ایس او پیز بنائی ہیں۔ پورا شہر کھل گیا لیکن سیلونز بند ہیں، یہ سراسر زیادتی ہے۔

0 Comments