Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

New dams will fulfills energy and agricultural needs: PM Khan

نئے ڈیموں سے توانائی اور زرعی ضروریات پوری ہونگی، وزیراعظم




وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر اور آبی تحفظ کو یقینی بنانے سے ملک کی توانائی اور زرعی ضروریات معقول شرح سے پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی آبی تحفظ کے لائحہ عمل اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی جس کا مقصد ملک کی زرعی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر سے تعمیراتی شعبے اور قومی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا، انہوں نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مقامی خام مال اور افرادی قوت استعمال کرنے کی ہدایت کی تاکہ روزگار کے بھرپور مواقع پیدا ہوسکیں۔

عمران خان نے اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور ڈیم کا تعمیراتی کام فوراً شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں زیر التواء امور اور ان کے حل کی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے اجلاس کو مہمند ڈیم کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو داسو ڈیم منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واپڈا اور آبی وسائل کی وزارت کی کارکرگردگی کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments