Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Indian Army shelling at Nikiyal sector, 3 civilians injured : ISPR

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر گولہ باری، 3 شہری زخمی


بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر پر قابض فوج نے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں جدید ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، مقامی گاؤں کے 3 شہری گولہ باری کی زد آکر زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے مراسلہ تھمادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں بڑھنے لگیں، رمضان المبارک میں بھی سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کے مؤثر جواب کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 مقامی شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں 18 سالہ کرم دین، 20 سالہ محمد رضوان اور 30 سالہ الیاس شامل ہیں، جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے فوراً بعد دفتر خارجہ نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ پاکستان نے 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے دوٹوک پیغام دے دیا کہ آئے روز کی اشتعال انگیزی پورے خطے کے امن کو تباہ کردے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج یکم جنوری سے اب تک 1101 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔


Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments