Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

I am the colonel's wife

میں  کرنل کی بیوی ہوں


پاکستان میں بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک عورت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ راستہ بند کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بیرئیر ہٹانے کے لیے کہہ رہی ہے اور ان کے انکار پر یہ کہہ کر گالیاں اور دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں کرنل کی بیوی ہوں۔

اس واقعے کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ واقعہ ایبٹ آباد کے قریب ہزارہ موٹروے کا ہے جہاں قلندرآباد سے بٹگرام سیکشن تک موٹروے کا تعمیراتی کام جاری تھا اور ٹریفک کو بند کیا گیا تھا۔


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عورت پولیس اہلکاروں سے بند سڑک کھولنے کا کہہ رہی ہے۔ پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ صوبیدار صاحب کی اجازت نہیں ہے۔ اس پر عورت نے اس پولیس اہلکار کو سخت الفاظ میں کہا کہ صوبیدار کی کیا حیثیت ہے؟ میں کرنل کی بیوی ہوں۔

سڑک پر گاڑیوں کو روکنے کے لیے بیرئیر موجود تھا لیکن اس عورت نے وہ بیرئیر اپنے ہاتھوں سے ہٹادیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکار ان کی گاڑی کے سامنے کھڑا ہوگیا اور لوہے کا ڈرم سامنے رکھ دیا۔ عورت نے اس ڈرم کو بھی اٹھاکر پھینک دیا۔ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود نوجوان کو ایک طرف کرنے کے بعد وہ خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اور زبردستی گاڑی نکال کر لے گئی۔ پولیس اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والا پولیس اہلکار نے ریکارڈنگ کے دوران اپنے دوسرے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ عورت صبح بھی بدتمیزی کرکے زبردستی گئی تھی۔

چار منٹ سے زیادہ دورانیے کی یہ ویڈیو مختلف ٹوئیٹر اکاؤنٹس اور فیس بک سمیت ہر طرح کے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان میں ٹوئیڑ پر کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ چلنا شروع ہوگیا۔

Twitter - Apps on Google Play

اس بارے میں اے آر وائی نیوز چینل پر ٹکرز نشر کیے گئے جن میں بتایا گیا کہ ایبٹ آباد کے قریب یہ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے تھانہ حویلیاں میں اس عورت کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دیدی ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ حویلیاں سے رابطہ کیا گیا تو صحافی کا تعارف کروانے پر رابطہ منقطع کردیا گیا۔


سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بارے میں بہت سے لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ ٹوئیٹر پر موجود پشتون ایکٹوسٹ کے نام سے موجود اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ اگر کرنل کی بیوی کے پاس قانون توڑنے کا اختیار ہے تو یقیناً کرنل کے پاس ریاست سے زیادہ اختیار ہوگا۔


یعقوب نوہری نے عورت کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کی تصویر شئیر کی اور کہا کہ قانون پر عمل کرنے والے پولیس اہلکار کو سلام جو کرنل کی بیوی کے سامنے کھڑا رہا۔

صحافی اجمل جامی نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق ڈسپلنری ایکشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

mishermayl.com – Portfolio Categories – Social Campaigns

سماجی کارکن گلالئی اسمعیل نے کہا کہ یہ دھرتی یہاں ہزاروں سال سے رہنے والے قوموں کی ہے۔ اس پر ان کے سیاسی و معاشی اختیار کا حق ہے۔ ایک عام پاکستانی کو کیوں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ ان کی دھرتی یرغمال ہوچکی ہے۔


اس واقعہ سے متعلق پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے اب تک کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

COAS directs to implement steps to contain coronavirus: DG ISPR



Follow us on Facebook and YouTube. 
Thank You for your response.

Post a Comment

0 Comments