Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

How long will the corona virus vaccine be available : American health

کورونا وائرس کی ویکسین کب تک دستیاب ہوگی ہے؟ امریکی ماہر صحت نے بتا دیا

کورونا وائرس کی تباہ کن بیماری پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور سب کو انتظار ہے کہ اس وبا کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا؟ متعدد سائنسدان اس بیماری کے علاج کے لئے ویکسین بنانے میں مصروفِ عمل ہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی ماہر صحت ڈاکٹر انتھونی فاؤجی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے سدباب کیلئے تیار کی گئی ویکسین اس سال نومبر سے دسمبر تک دستیاب ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے دنیا بھر کے طبی ماہرین سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ سائنسدان اس کارنامے کو پورا کرنے کے لئے مکمل طور پر کتنے کامیاب ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے حالانکہ یہاں رواں سال مارچ کے بعد وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کورونا ٹیسٹ میں اضافے کے منصوبوں کی منظوری دی۔

Follow us on Facebook and YouTube. 
 Thank You for your response.

Post a Comment

0 Comments