Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Cambridge University cancels face-to-face lectures until next academic year

کیمبرج یونیورسٹی نے آئندہ تعلیمی سال تک روبرو لیکچرز کو منسوخ کردیا


برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ 
کوروناوائرس کے پھیلا کی وجہ سے ان کے لیکچرز آئندہ تعلیمی سال تک آن لائن ہی دیے جائیں گے۔ یونیورسٹی جو 800 سالوں سے طلبا کا کلاس رومز میں استقبال کررہی تھی، مارچ میں برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک سخت لاک ڈاﺅن متعارف کرانے کے بعد اپنے کیمپس بند کردیے۔سینیئرپرو وائس چانسلر برائے تعلیم گراہم ورگو کا کہنا تھا کہ 2021کے موسم گرما تک لیکچرز کو آن لائن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی آن لائن کورس کی طرح محسوس نہیں ہوگا۔یونیورسٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بارے میں سرکاری گائیڈلائنز پر منحصر ہے جس پر جائزہ لیا جاسکتا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹیز کی ترجمان نے بتایا کہ کیمبرج کا اعلان برطانیہ میں اس طرح کا پہلا اعلان ہے جس میں پورے سال کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے گزشتہ ہفتے انفیکشن کی دوسری لہر کے خدشات کے باعث امریکا میں پہلی مرتبہ موسم خزاں کی کلاسز کو ورچوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

Follow us on Facebook and YouTube. 
 Thank You for your response.

Post a Comment

0 Comments