Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں لیکن ہماری بابری مسجد محفوط نہیں، وزیر خارجہ



اسلام آباد: (جاگو پاکستان) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونی والی صورتحال کے باعث بجٹ پر اثر پڑے گا۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے کمیشن کی رپورٹس کو دبایا نہیں بلکہ پبلک کیا۔ اس سے پہلی حکومتوں میں کمیشن کی رپورٹس کو دبا دیا جاتا تھا۔

ملتان سینٹ میری چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جانتے ہوئے کہ لداخ ایک متنازعہ علاقے ہے اس کے باوجود بھارت نے وہاں کنسٹرکشن کی، اور پھر بعد میں چینی فوج سے درگت بنوائی۔ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں لیکن ہماری بابری مسجد محفوط نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جس نے کمیشن کی رپورٹس کو دبایا نہیں بلکہ پبلک کیا۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونی والی صورتحال کے باعث بجٹ پر اثر پڑے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر ہوا۔ ہم نے اپوزیشن کو کہا کہ تنقید ضرور کریں لیکن تجویز بھی دیں جو آج تک نہ ہوا۔ لہٰذا اسمبلی میں آئیں، مثبت سفارشات پیش کی جائیں۔



Post a Comment

0 Comments